جمعہ , 23 جون 2017

رواں سال دو چاند گرہن اور دو سورج گرہن ہوں گے:محکمہ موسمیات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال دو چاند گرہن اور دو سورج گرہن ہوں گے۔ دونوں سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال کا پہلا چاند گرہن گیارہ فروری جبکہ دوسرا سات اگست کو ہو گا۔پہلا چاند گرہن جزوی اور دوسرا مکمل ہو گا۔ پہلا چاند گرہن پاکستان میں صرف اپنے غروب کے وقت دکھائی دے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا سورج گرہن چھبیس فروری اور دوسرا بیس اگست کو ہو گا۔ پہلا سورج گرہن جزوی اور دوسرا مکمل ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

نیوزی لینڈ میں سب سے بڑی انسانی سائیکل بنانے کا مظاہرہ

  آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو آپ نے کئی طرح کی سائیکل دیکھی ہوں گی لیکن انسانی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے