ہفتہ , 6 مارچ 2021

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان نے پاکستان سپر لیگ کی پہلی سنچری بناڈالی

456444-sharjeelkhan-1456077501-234-640x480

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے کھیلے گئے 23 میچز میں کوئی بلے باز انفرادی طور پر سنچری اسکور نہ کرسکا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان نے برق رفتار سنچری اسکور بنالی۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے کوالیفائنگ فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے پشاور زلمی کے خلاف شاندارسنچری اسکورکی۔ انہوں نے پی ایس ایل کی پہلی برق رفتار سنچری 50 گیندوں پر بنائی جب کہ مجموعی طور پر انہوں نے 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 117 رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔ جارح مزاج بلے باز پشاور زلمی کے کسی بھی بولرکو خاطر میں نہیں لائے اور شان ٹیٹ اور وہاب ریاض کی بھی خوب پٹائی کی۔
اننگز ختم ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے شرجیل خان کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل فیصلہ کرلیا تھا کہ آج پورے اوورز کھیلوں گا کیوں کہ ایونٹ کے ابتدائی 3 میچز میں کارکردگی اچھی نہیں تھی جس کی وجہ سے مایوس تھا لیکن گزشتہ میچ میں اچھی اننگز کھیلی اور اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی امید لے کر میدان میں اترا تھا۔
پاکستان سپر لیگ میں شریک ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں میں سے اب تک کسی کھلاڑی نے سنچری اسکور نہیں کی تاہم اس سے قبل لاہور قلندرزکےعمراکمل 40 گیندوں پر93 رنز کی اننگ کھیل چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …