پیر , 26 جون 2017

پاکستان ٹیم کوایک اور دھچکا؛ والدہ کی علالت کے باعث سرفراز احمد کی وطن واپسی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا ہے، نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی علالت کے باعث وطن واپس آ رہے ہیں۔کرکٹرکے قریبی ذرائع کے مطابق سرفرازکی والدہ کواتوارکے روزکراچی کے نجی اسپتال میں پتے کی سرجری کیلئے داخل کیا گیا جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑگئی اوروہ تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں جس کے باعث قومی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان اوروکٹ کیپرسرفراز احمد آسٹریلیا سے وطن واپس آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزنے کہا ہے کہ اگر ان کی طبیعت شام تک بہتر نہ ہوئی تو انہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کو والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آنا پڑا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ہاکی ورلڈ لیگ :پاکستانی ٹیم جیت کے ٹریک کو دوبارہ بھول گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز میں پاکستان کو ارجنٹائن نے کوارٹر فائنل میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے