جمعہ , 24 مارچ 2017

سلامتی کونسل کے بعض اراکین بدستور شام میں جنگ کو ہوا دے رہے ہیں:روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے بعض اراکین بدستور شام میں جنگ کو ہوا دے رہے ہیں-رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی نمائندے ویتالی چورکین نے منگل کو کہا کہ سلامتی کونسل کے بعض اراکین شام میں جنگ ختم کرانے کے بجائے، اس ملک کے صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے درپے ہیں- ویتالی چورکین نے کہا کہ اس کونسل کے بعض اراکین نے شام میں جنگ شروع کرانے میں اپنا کردار ادا کیا اور اب بھی وہ اس جنگ کو ہوا دے رہے ہیں-
ویتالی چورکین نے کہا کہ مشکلات و مسائل کے باوجود دو ہزار سولہ کے اواخر میں مثبت راہ حل پیش کی گئی اور حلب کی صورت حال کو بہتر بنانے کے مقصد سے قرارداد نمبر دو ہزار تین سو اٹھائیس اور دو ہزار تین سو چھتیس کی منظوری دی گئی- داعش دہشت گرد گروہ نے حالیہ برسوں میں امریکہ اور مغربی و عرب ملکوں کے اتحاد اور امریکہ کی مالی اور فوجی مدد کے ذریعے علاقے کے ملکوں خاص طور پر عراق اور شام میں بڑے جرائم کا ارتکاب کیا ہے-

یہ بھی دیکھیں

داعش کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے؛ عراقی وزیراعظم

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عراق کی سیکورٹی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے