ہفتہ , 25 مارچ 2017

ورلڈ کپ 2019 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیےکم از کم ایک میچ میں لازمی فتح درکار ہے

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک )آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فتح پاکستان کو براہ راست ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔آئی سی سی نے آسٹریلیا اور پاکستان جبکہ بھارت اور انگلینڈ کی سیریز سے قبل ون ڈے انٹرنیشنلز میں ٹیموں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ گرین شرٹس 89 پوائنٹس کیساتھ 8 ویں نمبر پر موجود ہیں، بنگلہ دیش91 پوائنٹس کیساتھ 7 ویں جبکہ ویسٹ انڈیز87 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں پوزیشن پر ہے، پاکستان ٹیم کا بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے 2,2 پوائنٹس کا فرق ہے اور اسکی موجودہ پوزیشن خطرے میں ہے۔
پاکستان کو موجودہ اسٹیٹس برقرار رکھنے کیلئے آسٹریلیا کیخلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں کم از کم ایک میچ میں لازمی فتح درکار ہے، اگر 2 میچز میں کامیابی حاصل کی تو پوائنٹس91 ہو جائیں گے لیکن اسکے باوجود معمولی فرق سے بنگال ٹائیگرز نمبر 7 پر براجمان رہیں گے۔ سیریز میں فتح کی صورت میں پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کو رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دے گی اور ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کے مواقع بڑھ جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

کرپشن کیخلاف جنگ کی جگہ پی سی بی اور ایف آئی اے میں پنجہ آزمائی شروع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ میں کرپشن کیخلاف جنگ کی جگہ آپس میں ہی پنجہ آزمائی شروع ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے