اتوار , 7 مارچ 2021

خلا کی سیر کے لیے جدید ترین جہاز متعارف کرا دیا گیا

455756-space-1455982125-660-640x480

کیلیفورنیا: کسی زمانے میں دنیا کے دور دراز ممالک میں واقع خوبصورت مقامات کی سیر کرنا خواب لگتا تھا لیکن جدید سائنس نے تیز رفتار ہوائی جہازوں سے طویل مسافت کو لوگوں کے لیے لمحوں میں بدل دیا بلکہ اس سے بڑھ کر چاند ستاروں کو حسرت کی نگاہ سے دیکھنے والے انسان کو اس تک پہنچنا بھی ممکن بنا دیا اوراب عام انسان کے لیے زمین سے سیکڑوں میل دور خلاوں کی سیر پر جانے کے خواب کو بھی حقیقت کا رنگ دیتے ہوئے امریکا میں سیاحوں کے لے خلا میں جانے والے خلائی جہاز کو متعارف کرا دیا ہے۔

ss2

خلائی مرکز امریکی ریاست کیلیفورنیا کی خلائی سیاحت کی نجی کمپنیوں کے ایک گروپ نے اس اسپیس شپ کو تیار کیا ہے جبکہ ان کے مطابق مشہور سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ نے نے اس خلائی جہاز کو ورجین اسپیس شپ کا نام دیا ہے جب کہ گروپ کے سربراہ سر رچرڈ برینسن کا کہنا ہے کہ دیگر کمپنیوں کے ساتھ ملکر انہوں نے ایک خواب کو حقیقت کے قریب لے آئے ہیں جس سےزمین پررہنے والوں کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خوبصورت اسپیس شپ مشترکہ کوششں کا ایک بہترین نتیجہ ہے۔

ss1

سائنس دانوں کے مطابق اس خلائی جہاز میں دو پائیلٹ اور 6 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جبکہ اس طرح کے دو جہاز بنا لیے گئے ہیں جو مسافروں کو خلا میں لے جائیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ان جہازوں کو زمین اور آسمان کی وسعتوں پر آزمایا جائے گا اور پھر اسے اسپیس اسٹیشن پہنچا دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسی کمپنی کی بنائی گئی اسپیش شپ ٹو 2014 میں دوران سفر خلا میں پہنچنے سے قبل ہی پھٹ گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …