جمعہ , 23 جون 2017

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو کا اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دورہِ ایران

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لیے بدھ کی صبح تہران پہنچے ہیں۔افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبدالله عبدالله نے تہران روانہ ہونے سے قبل منگل کو کابل میں ایرانی میڈیا اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایران اور افغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور دونوں ممالک کے میڈیا اہلکار تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اسی طرح عبدالله عبدالله بدھ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ مرحوم آیت الله ہاشمی‌ رفسنجانی کی مجلس ترحیم میں بھی شرکت کریں گے۔اس دورے میں افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی، نائب صدر سرور دانش، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو محمد محقق اور وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن محمدالله بتاش، عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی وزیراعظم نے لندن ٹاور میں آتشزدگی پر معافی مانگ لی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے لندن گرینفیل ٹاور میں آتشزدگی پر معافی مانگ لی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے