بدھ , 22 نومبر 2017

قومی ترانے کے خالقحفیظ جالندھری کا 117واں یوم پیدائش 14 جنوری کو منایا جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حفیظ جالندھری نے شاہنامہ اسلام کے ذریعہ اسلامی روایات اور قومی شکوہ کا احیا کیا جس پر انہیں فردوسی اسلام کا خطاب دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق قومی ترانے کے خالق، نامور شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا 117واں یوم پیدائش 14 جنوری کو منایا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ، دیگر جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین حفیظ جالندھری کی ادبی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
ابوالاثر حفیظ جالندھری 14جنوری 1900ء کو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے پاکستان کے قومی ترانہ کے خالق کی حیثیت سے شہرت پائی۔اس ترانے کی تخلیق کی وجہ سے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔حفیظ جالندھری نے یہ خوبصورت قومی ترانہ احمد جی چاگلا کی دھن پر تخلیق کیا تھا اور حکومت پاکستان نے اسے 4 اگست 1954ء کو پاکستان کے قومی ترانے کے طور پر منظور کیا تھا۔حفیظ جالندھری نے شاہنامہ اسلام کے ذریعہ اسلامی روایات اور قومی شکوہ کا احیا کیا جس پر انہیں فردوسی اسلام کا خطاب دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت کا دینی مدارس کا ڈیٹا ازسرنو مرتب کرنے کا فیصلہ

اسلام باد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ملک بھر میں مدارس کا ڈیٹا ازسرنو مرتب کرنے کا ...