بدھ , 22 نومبر 2017

یوایس انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن نے پانچ چینی کمپنیوں کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )یوایس انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن نے پانچ چینی کمپنیوں کے بارے میں ٹریڈ مارک کے سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں، یہ تحقیقات اوہائیو کی ایک کمپنی کینٹ ڈسپلیز کی شکایت پر شروع کی گئی ہیں جس میں انہوں نے چینی کمپنیوں پر پیٹینٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ٹیرف ایکٹ 1930ء کی دفعہ 337کی خلاف ورزی کی ہے ،کمپنی نے یوایس انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن سے درخواست کی تھی کہ وہ ایک محدود حکم جاری کریں اور متعلقہ مصنوعات کی ترسیل روک دیں۔
یہ پانچوں چینی کمپنیاں جن کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں ، ش صوبہ گوانگ ڈانگ کے شہر شینزن سے تعلق رکھتی ہیں ، ان میں شینزن ہائو شو ٹیکنالوجی ، شینزن ہائی شیئر ٹیکنالوجی ، ہائو شیئر آف شینزن ، شینزن سنسٹون ٹیکنالوجی اور اکبی آف شینزن شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب پاکستانی کاروباری افراد کو تین سال کا ملٹی پل ویزہ دینے پر غور

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے سفیر نواف سعید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ...