جمعرات , 4 مارچ 2021

بلندی سے گر کر بھی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ اور واٹر پروف موبائل فون تیار

454966-cat-1455882188-892-640x480

لندن: برطانوی کمپنی نے ایسا انوکھا موبائل فون تیار کیا ہے جو 6 فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود بھی نہیں ٹوٹتا اور پانی کی گہرائیوں میں بھی کام کرتا رہتا ہے۔
اس موبائل فون کی خاص بات تھرمل امیجنگ ہے جس کے ذریعے وہ رات کے وقت بھی تصاویر لے سکتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اشیا کوئی گرمی خارج کررہی ہوں اور اس طرح کسی شے کا درجہ حرارت بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔

catthermal

کیٹ ایس 60 اسمارٹ فون کی قیمت 600 ڈالر ( پاکستانی 60 ہزار روپے ) ہے جسے 16 فٹ کی گہرائی میں ایک گھنٹے تک پانی میں رکھا جائے تو یہ خراب نہیں ہوتا اورکام کرتا رہتا ہے۔ یہ ہر قسم کے جھٹکے برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اسے خاص قسم کے فریم میں بند کیا گیا ہے۔ اینڈروئڈ مارشمیلو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس میں 3800 ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے جو بہت دیر چلتی ہے۔

cathand

اس میں ایف آیل آئی آر آلے کا اضافہ کیا گیا ہے جو تھرمل (حرارتی) تصاویراتارتا ہے اور وہ مناظر بھی دکھاتا ہے جو عام آنکھ سے نظر نہیں آتے۔ فون کی یہ خصوصیت ان لوگوں کے لیے کارآمد ہے جو تھرمل لیکج اور انسولیشن نظاموں میں خرابی کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب یہ موبائل فون مزدوروں کے لیے ہے جو دستانے پہن کر یا گیلی انگلیوں سے ہی اس کی اسکرین چھوکر فون استعمال کرسکتے ہیں۔ یہی نہیں اس کی ایک اور خوبی یہ بھی ہے کہ یہ گردوغبار سے محفوظ رکھنے والا خاص نظام بھی رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …