جمعہ , 23 جون 2017

سندھ کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی انتقال کرگئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق سندھ کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی انتقال کرگئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی ان کی طبیعت بدستور خراب رہی اور وہ کئی بار اسپتال میں زیر علاج رہے تاہم طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا اور بعد میں وہ گورنر ہاؤس بھی منتقل ہوگئے تھے لیکن آج گورنر سندھ کی طبعیت اچانک خراب ہوئی، انہیں سینے میں تکلیف اورسانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی یکم دسمبر1937کو لکھنؤ بھارت میں پیدا ہوئے اور 1954 میں جامعہ ڈھاکا سے انجینیرنگ میں گریجویشن کیا، جامعہ کراچی سے 1958 میں وکالت کی تعلیم حاصل کی۔ جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی یکم جولائی 1999 سے 26 جنوری 2000 تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے تاہم سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں انہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔ حکومت نے 11 نومبر 2016 میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی کو گورنر سندھ بنایا تھا۔
دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سعید الزماں صدیقی تمام عمر اصولوں پر کاربند رہے، ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قانون وانصاف کے لیے سعیدالزماں صدیقی کی گراں قدرخدمات ہیں، انہوں نے انصاف کے لیے اپنے اصولوں پرکبھی سودا نہیں کیا، وہ ایک سچےاورایماندارانسان تھے، غیر جمہوری عناصر کے خلا ان کی مزاحمت اور قربانیاں بے مثال ہیں، ان کی عدلیہ کے لیے خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

’طالبان کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں موجود ہیں‘پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے