ہفتہ , 25 مارچ 2017

شام میں امن مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہیں:قزاقستان

استانا(مانیٹرنگ ڈیسک )قزاقستان کی وزارت خارجہ نے شام کے امن مذاکرات کی میزبانی کے لیے اس ملک کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے وزیر خارجہ غیرت عبدالرحمانف نے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ” تشدد کی روک تھام اور پائیدار امن” کے موضوع پر منعقدہ ایک اجلاس میں ” نتیجہ خیز سفارتکاری کے سلسلے میں مشترکہ تعاون کی اہمیت، باہمی اطمینان اور اعتماد کی تقویت، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ، بین الاقوامی دہشتگردی سے مقابلے اور اختلافات کے حل پر اجلاس کے شرکا کی توجہ دلائی۔
اس رپورٹ کے مطابق شام امن مذاکرات 23 جنوری کو قزاقستان کے شہر آستانہ میں منعقد ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکا، مغرب اور اس کے علاقائی اتحادی بحران شام کے آغاز سے ہی شام کے قانونی صدر بشار اسد کو ہٹانے پر زور دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے مخالف مسلح گروہوں اور دہشت گردوں کی بھی حمایت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی: ’ہنگامی‘ تحقیقات کا فیصلہ

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی حقوق کونسل نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر فوج کی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے