جمعہ , 23 جون 2017

سام سنگ کے سربراہ پر کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام

سول (مانیٹرنگ ڈیسک )لی جائے یونگ اس وقت سام سانگ کے نائب صدر ہیں لیکن 2014 میں اپنے والد اور کمپنی کے چیئرمین لی کُن ہی پر دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے وہ کمپنی کے سربراہ سمجھے جاتے ہیں جنوبی کوریا کی معروف کمپنی سام سانگ کے سربراہ اور اگلے وارث لی جائے یونگ سے کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں سوالات کیے جائیں گے۔
اس سکینڈل میں ملوث ملک کی صدر پاک گُن ہے کے خلاف مواخذے کی تحریک چلی اور پچھلے سال نو دسمبر کو پارلیمان میں ووٹنگ کے بعد ان کو معطل کر دیا گیا تھا۔ جنوبی کوریا کے قانون کے مطابق آئینی عدالت اب اس معطلی کے حق یا مخالفت میں چھ مہینے کے عرصے میں فیصلہ سنائے گی۔ اس وقت تک ملک کی باگ ڈور وزیرِاعظم کے پاس ہو گی۔
سام سنگ کمپنی پر الزام ہے کہ انھوں نے صدر پاک گُن ہے کی دوست اور کرپشن سکینڈل کی مرکزی کردار چوئی سُن سِل کی تنظیموں کو 31 لاکھ ڈالر کے عطیات دیے تھے اور انھوں نے ایک متنازع کاروباری فیصلے کی سیاسی حمایت کے عوض یہ عطیات دیے تھے۔لی جاۓ یونگ جمعرات کے روز استغاثہ کی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ وہ پہلے ہی سیاست دانوں کو اپنے دفاع میں ثبوت پیش کر چکے ہیں لیکن اب تفتیشی افسران لی جائے یونگ سے پوچھ گچھ کریں گے۔
لی جائے یونگ اس بات کا بھی اعتراف کر چُکے ہیں کہ کمپنی نے چوئی سُن سل کی بیٹی کو گھڑسواری کی مد میں پیسے اور گھوڑے دیے تھے لیکن وہ اب اس فیصلے پر شرمندہ ہیںواضح رہے کہ دسمبر میں پارلیمانی سماعت کے دوران سام سنگ نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے چوئی سُن سل کی دو تنظیموں کو ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر کے عطیات دیے ہیں لیکن اس کے عوض کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔
لی جائے یونگ اس وقت سام سانگ کے نائب صدر ہیں لیکن 2014 میں اپنے والد اور کمپنی کے چیئرمین لی کُن ہی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے وہ کمپنی کے سربراہ سمجھے جاتے ہیں۔اسی ہفتے سام سنگ کے دو افسران کرپشن سکینڈل کیس میں بطور گواہ پیش ہوئے جہاں ان سے استغاثہ نے سوالات کیے۔صدر پاک گُن ہے نے اس کیس کے حوالے سے معافی مانگی ہے لیکن کسی بھی جرم کا الزام قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی ولی عہد کو منصب سنبھالنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبارک باد

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے نئے ولی عہد محمد بن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے