اتوار , 25 جون 2017

سلفی مساجد کو بند کئےجانے کی ضرورت ہے: جرمن وائس چانسلر

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک )جرمنی کے وائس چانسلر ’’سیگمار گبریل‘‘ نےمقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ملک میں سلفی مساجد کو بند کرنے اورسلفی مبلغین کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جرمنی میں سلفی مساجد کوبند کرکے سلفی مبلغین کو ملک بد کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ سلفیت کہ جو گذشتہ چند سالوں سے سعودی عرب کی حمایت سے ملک میں فروغ پارہی ہے کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائےگا۔
جرمن وائس چانسلر نے کہاکہ سلفیت یورپ سمیت دیگر خطوں میں دہشتگردانہ کاروائیوں کے بڑھنے کی ذمہ دار ہے۔اسے قبل ایک بیان میں انہوں نے کہاتھاکہ سعودی عرب دنیا بھرسمیت جرمنی میں بھی وہابی اورشدت پسندوں کی فنڈنگ کررہاہے۔انہوں نے کہاتھاکہ پوری دنیامیں سعودی عرب وہابی مساجد کی مالی امداد کررہاہے اورجرمنی میں بھی کئی ایسے وہابی عناصر ہیں جو وہابیت کی تبلیغ کرکے جرمنی کیلئےخطر ناک ثابت ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاتھاکہ وہابی اورسلفی شدت پسندوں کی مساجد کے خطرے کو روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا بھارت کو 22 تباہ کن ڈرون بیچنے کے لیے تیار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا بھارت کو ڈھائی کھرب روپے کی لاگت کے22 تباہ کن ڈرون ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے