منگل , 2 مارچ 2021

روس متحدہ عرب امارات کو گوشت فراہم کرنا چاہتا ہے

180629

روس متحدہ عرب امارات کو فراہم کئے جانے والے گوشت کی مقدار بڑھانا چاہتا ہے، وزیر زراعت الیکساندر تکاچوو نے Gulfood صنعتی و تجارتی نمائش کے دوران کہا۔

1759904

واضح رہے کہ روس پہلی بار اس نمائش میں حصہ لے رہا ہے جس میں ایک سو بیس سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والی پانچ ہزار کمپنیاں شریک ہیں۔
روس کی وزارت زراعت کے مطابق سن 2015 میں روس نے متحدہ عرب امارات کو صرف تین سو کلوگرام گائے کا گوشت اور پانچ سو کلوگرام مرغی کا گوشت فراہم کیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گائے اور مرغی کا گوشت تیار کرنے والی نو روسی کمپنیوں کو متحدہ عرب امارات میں گوشت برآمد کرنے کی اجازت حاصل ہے۔

مزید برآں روس کے وزیر زراعت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات روس کو پھل اور سبزیاں فراہم کرنے والے اہم ملک کے طور پر ترکی کی جگہ لے سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت نے تیل و گیس کی پیداوار کی ریئل ٹائم نگرانی شروع کردی

اسلام آباد: صوبوں کی جانب سے شفافیت کے مطالبات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت …