ہفتہ , 6 مارچ 2021

بلاول بھٹو زرداری نے رحمان ملک کو سیاسی مشاورت کے لئے دبئی طلب کر لیا

bilawal

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رحمان ملک کو سیاسیمشاورت کے لئے دبئی طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو دبئی طلب کر لیا ہے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے جس میں حکومتی ایوانوں سے نیب کے خلاف اٹھنے والی آواز ، احتسابی عمل میں رکاوٹوں سندھ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …