ہفتہ , 27 فروری 2021

شدت پسندوں کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفنانے پر پابندی

58-7

سابق سوویت ریاست کرغزستان میں شدت پسندوں اور دہشت گردوں کو مسلمانوں کےقبرستان میں نہیں دفنایا جائے گا۔اگر کوئی خاندان یا شخص کسی ایسے ملک سے لوٹے جہاں شدت پسند نظریات ہیں تو انہیں مسلمان علاقے یا آبادیوں میں نہ رہنے دیا جائے گا۔یہ اعلان سابق سوویت ملک کرغزستان کے اماموں اور علما ءکی طرف سے سامنے آیاہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ان لوگوں کو مسلمان قبرستانوں میں دفنانے پر پابندی عائد کر دی جائے گی جو شدت پسند کے قائل ہے یا شدت پسند نظریات رکھتے ہیں اور لوگوں کو اس طرف مائل کرتے ہیں۔ یوں مذہبی رہنما لوگوں کو شدت پسند تنظیموں میں شامل ہونے سے روکنا چاہتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ عام لوگ شدت پسندوں کے بارے میں منفی رویہ رکھتے ہیں۔ حال ہی میں کرغیزستان کے ایک علاقے کے باشندوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شام سے لوٹ کر آنے والے ایک کنبہ کو کہیں منتقل کر دیا جائے تاکہ یہ لوگ دوسروں کو شدت پسندوں کی صفوں میں بھرتی نہ کر سکیں۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …