جمعرات , 25 فروری 2021

جاپان میں امریکی فوجی اڈے کی مخالفت میں عوامی مظاہرہ

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہواروں جاپانی شہریوں نے امریکہ کے فوجی اڈے کی مخالفت میں مظاہرہ کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف میں ہزاروں جاپانیوں نے قطارمیں کھڑے ہوکر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیر بنادی۔

1855682

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہواروں جاپانی شہریوں نے امریکہ کے فوجی اڈے کی مخالفت میں مظاہرہ کیا ہے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف میں ہزاروں جاپانیوں نے قطارمیں کھڑے ہوکر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیر بنادی۔ اطلاعات کے مطابق جاپان کے جنوبی جزیرے اوکیناوا میں امریکہ کا نیا فوجی اڈہ بنانے کا منصوبہ ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق 28ہزار کے قریب جاپانی شہریوں نے انسانی زنجیر بنا کرپارلیمنٹ ہاؤس کو گھیرے میں لے لیا،نئے امریکی فوجی اڈے کے خلاف مظاہرے میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں کتبے بھی اٹھارکھے تھے جن پر ’’اوکیناوا میں مزید امریکی اڈے نہیں چاہئیں‘‘ اور ’’اوکیناوا کی مرضی کا احترام کیا جائے‘‘ نعرے درج تھے، بہت سے مظاہرین نے اوکیناوا جزیرے کی حمایت میں نیلی شرٹیں پہن رکھی تھیں، پورے جاپان کی نسبت جزیرہ اوکیناوا پر 75 فیصد امریکی فوجی تنصیبات قائم ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …