ہفتہ , 6 مارچ 2021

شام میں لڑائی کے خاتمے کے لئے مشروط معاہدہ ہوگیا

 

امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف کے ساتھ گفتگو کے بعد کہا ہے کہ شام میں لڑائی کے خاتمے کے شرائط پر ایک عبوری معاہدہ ہو چکا ہے۔

1970635

امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف کے ساتھ گفتگو کے بعد کہا ہے کہ شام میں لڑائی کے خاتمے کے شرائط پر ایک عبوری معاہدہ ہو چکا ہے۔ انھوں نے یہ بیان اردن میں روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں امریکی صدر باراک اوبامہ اور روسی صدر ولادمیر پوتین اس معاہدے کی توثیق کر دیں گے۔ عالمی اور مشرقِ وسطی کی علاقائی طاقتوں کے درمیان اس ماہ کے آغاز میں میونخ میں لڑائی روکنے پر مذاکرات ہوئے تھے۔ لیکن ابھی تک جنگ بندی نہیں ہو پائی ہے اور جمعہ کی ڈیڈلائن بھی گزر چکی ہے۔شام کے صدر بشار اسد نے  کہا ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں لیکن انھیں یہ گارنٹی چاہیےکہ ’دہشت گرد‘ اسے اپنی صفیں مظبوط کرنے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ شام کے بحران پر جرمنی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد عالمی طاقتیں شام میں ’جنگی اقدامات اور کارروائیاں روکنے‘ کے لیےمتفق ہو گئی تھی۔تاہم یہ جنگ بندی دہشت گرد گروہ داعش اور النصرہ فرنٹ کے لیے نہیں تھی۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …