منگل , 9 مارچ 2021

پاکستان ریلوے کی نئی سروس شروع

 

لاہور:پاکستان ریلوے نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ کراچی سے لاہور کے درمیان تیز رفتار پارسل ایکسپریس کا آغاز کردیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ  نیب کے معاملے پر بات کا بتنگڑ بنانے والوں کو فائدہ نہیں ہوگا ۔ ملکی ادارے کی رہنمائی کرنا وزیراعظم کا حق ہے ۔

تقریب کے دوران وزیر ریلوے سعد رفیق نے سیاسی سوالوں کا جواب تو نہیں دیا تاہم نیب کو آڑے ہاتھوں لینا نہ بھولے۔

پی آئی اے کی زمہ داریاں سنبھالنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا یہ فیصلہ وہ نہیں کرسکتے۔

کراچی سے لاہور کے درمیان تجارتی سامان اب چار دن نہیں صرف دو روز میں ہی پہنچ جائے گا۔

گرین پارسل ٹرین فی الحال حکومت چلائے گی جسے بعد میں پرائیویٹ آپریٹر کو بھی دیا جاسکتا ہے۔ ٹرین سے سالانہ 23 کروڑ روپے آمدنی متوقع ہے۔  سماء

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …