پیر , 1 مارچ 2021

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت

456483-PSLfinal-1456083810-443-640x480

دبئی: پاکستان سپر لیگ کی ناکامی کے لئے کی گئیں تمام تر سازشیں ناکام ہوگئیں اور 23 فروری کو ہونے والے فائنل میچ کی تمام ٹکٹیں 2 روز قبل ہی فروخت ہوچکی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس کی سب سے بڑی مثال سپر لیگ کے فائنل سے قبل ہی تمام ٹکٹیں فروخت ہونا ہے جب کہ پی ایس ایل کا فائنل 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کی تمام ٹکٹیں 2 روز قبل ہی فروخت ہوچکی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے 23 فروری کو ہونے والے فائنل میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں جس پراللہ کے شکرگزارہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …