ہفتہ , 27 فروری 2021

30 برس میں دنیا کی نصف آبادی کی دورکی نظرخراب ہوگی،ماہرین

457388-Population-1456176621-829-640x480

اسلام آباد: آئندہ 30 برسوں میں دنیا کی نصف آبادی کی دورکی نظر خراب ہوجائے گی۔ تقریباً 5 ارب لوگ 2050 تک زیادہ دور تک نہیں دیکھ پائیں گے،2000 کے مقابلے میں 2050 میں دور کی نظر کی کمی سے مستقل اندھے پن میں سات گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔
برطانوی میڈیا نے ایک سائنسی جریدے کے حوالے سے بتایا ہے کہ دور کی نظر کی خرابی مستقل اندھے پن کی پانچویں بڑی وجہ ہے۔ ماہرین کے نزدیک دنیا بھر میں لوگوں کی دورکی نظر کی خرابی میں اضافے اوراس سے مستقل اندھے ہونے کی وجوہ میں دن میں روشنی کی کمی اور کمپیوٹر ٹی وی یا موبائل فون کی اسکرین پرزیادہ وقت صرف کرنا شامل ہے۔ بچوں کو آؤٹ ڈور کے لیے کم وقت دیا جارہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ طرز زندگی نے دنیا میں اندھے پن کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بیماری میں حتیٰ الامکان دوا سے پرہیز کیجئے!

اسلامی متون میں بکثرت ایسی احادیث اور روایات موجود ہیں جن میں یہ ہدایت کی …