ہفتہ , 6 مارچ 2021

لاکھوں کروڑوں سیاروں میں زمین سب سے انوکھی اور نایاب ہے، سائنسدان

456957-earth-1456139204-101-640x480

اسٹاک ہوم: سائنسدانوں نے محتاط اندازے کے بعد کہا ہے کہ واقعی سیارہ زمین ایک عجوبہ ہے اور کائنات میں اب تک دریافت ہونے والے اربوں کروڑوں سیاروں میں سب سے الگ اور انوکھی ہے۔
کئی صدیوں قبل نکولس کوپرنیکس نے کہا تھا کہ کرہ ارض کو اس کی خاص پوزیشن کی وجہ سے کوئی امتیاز حاصل نہیں لیکن اب ماہرین کا اصرار ہے کہ زمین جیسا کوئی نہیں جب کہ معلومہ کائنات میں اب تک 70 کروڑ ٹریلین سیارے دریافت ہوچکے ہیں ۔ سویڈن کی اپسالہ یونیورسٹی کے ماہرِ فلکیات نے کائنات میں دریافت ہونے والے تمام سیاروں کی کمپیوٹر سیمولیسن بنائی اور اس کی رپورٹ مشہور سائنسی جریدے نیوسائنٹسٹ میں شائع کی ہے۔
یہ سیمولیشن ابتدائی کائنات کی چھوٹی ڈجیٹل کاپی ہے، تحقیقی ٹیم نے سیاروں کی کیفیات کو سیمولیشن میں 13 ارب سال فارورڈ کرکے نوٹ کیا تو معلوم ہوا کہ پوزیشن اور اپنی کیفیت کے لحاظ سے کوئی بھی سیارہ زمین جیسا نہیں اور اس سیارے کو غیرمعمولی امتیاز حاصل ہے، ملکی وے کہکشاں میں اس کا محلِ وقوع بھی انوکھا ہے۔
سائنسدانوں نے اعتراف کیا ہے کہ سیمولیشن کے ماڈل میں کچھ خامیاں ہیں لیکن اس سے اخذ کردہ نتیجہ بہت حد تک درست ہے، سیارہ زمین کوپرنیکس اصول کی جزوی نفی کرتا ہے اور پوری کائنات میں واحد سیارہ بن گیا جہاں زندگی موجود ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق ہمارا نظامِ شمسی 4.6 ارب سال قبل وجود میں آیا اور پوری کائنات میں شاید 8 فیصد سیارے ہی ہوں گے جہاں زندگی آنکھ کھول سکتی ہے لیکن اب بھی بہت سے سیارے بن رہے ہیں جن پر زندگی کے وجود میں مزید اربوں سال لگ سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ ہماری زمین نہ سورج سے بہت دور ہے اور نہ بہت قریب ہے جب کہ اس کا جھکاؤ اور اس پر موجود گیسوں کی درست مقدار اور دیگر طبعی خواص زندگی کی بقا کے لیے بنیادی سامان فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …