جمعرات , 4 مارچ 2021

ٹالن میں دنیا کا گراں ترین سکہ دکھایا جائے گا

1886207

دنیا کے گراں ترین سکہ پیر اور منگل کے روز ٹالن کے تاریخی میوزیم میں دیکھا جا سکے گا جہاں امریکہ میں ڈھالا گیا پہلا ڈالر لایا جائے گا۔

اس ڈالر کے سکے کو 2013 میں ایک نیلامی میں ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ میں بیچا گیا تھا یوں وہ دنیا میں ریکارڈ قیمت والا سکہ بن گیا تھا۔

1886301

چاندی سے بنا یہ ڈالر 1794 میں تب کے امریکہ کے دارالحکومت فلاڈلفیا میں ڈھالا گیا تھا اور اسے "Flowing hair” نام دیا گیا ہے کیونکہ اس پر کھلے بالوں والی آزادی کی دیوی کا عکس کندہ ہے۔ اس سکے کو امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن نے ہاتھ میں پکڑا تھا۔ سب جانتے ہیں کہ یہ 1794 میں ڈھالے گئے ڈالروں میں سے بہترین حالت میں محفوظ ڈالر کا سکہ ہے۔

اس سکے کو 1947 میں 1250 ڈالر میں نیلام گیا تھا مگر 24 نومبر 2013 کو اس منفرد سکے کی قیمت ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ لگائی گئی تھی۔ یہ نیلامی میں سب سے مہنگا بیچا جانے والا سکہ ہے۔ اس ڈالر کو امریکہ میں سکوں کے سب سے بڑے مجموعے کے مالک بزنس مین بریوس موریلان نے خریدا تھا جنہوں نے چھ سال کی عمر سے سکے جمع کرنے شروع کیے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …