جمعہ , 5 مارچ 2021

دنیائے فٹبال کی بدترین انجری، ازخود گرجانے پر کیوی پلیئر اسٹروم کو3 سنگین چوٹیں

458080-footballinjuries-1456262164-883-640x480

سڈنی: آسٹریلین ’ اے ‘ لیگ فٹبال میںمیلبورن سٹی کیخلاف میچ میں سینٹرل کوسٹ میرینز کے کیوی دفاعی پلیئر اسٹروم روکس بدترین انجری سے دوچار ہوگئے۔
حیران کن طور پر اس انجری میں انھیں کسی حریف پلیئر سے کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ وہ خود دوران میچ اس بری طرح گرے کہ انھیں ایک ساتھ 3 شدید چوٹیں پیش آئیں، جس میں ان کی کولہے کی ہڈی کاجوڑ ٹوٹا، ٹخنہ بھی مڑگیا اور کندھا بھی اترگیا، معاملے کی سنگینی کا احساس ہوتے ہی انھیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا۔
فٹبال کی تاریخ میں بیک وقت کسی پلیئر کو اتنی سنگین انجری ہوجانے کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے، ان کی فوری طور پر سرجری کی گئی ہے، کیوی انٹرنیشنل پلیئر اب سیزن کے باقی وقت کھیل سے دور رہیں گے، شائقین اور دونوں ٹیموں کے پلیئرز نے ان کے انجرڈ ہوجانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …