ہفتہ , 6 مارچ 2021

فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی نے ہی ریفری کو ریڈ کارڈ دکھا دیا

457775-footbal-1456247125-590-640x480

استنبول: فٹبال کا کھیل یورپ بھر میں دیوانگی کا درجہ رکھتا ہے اور میدان میں کھلاڑیوں کا جذبہ جنون کی سطح کو چھونے لگتا ہے اور ایسا ہی کچھ ہوا یورپین کلب میچ کے دوران جب ریفری کی جانب سے مسلسل چار ریڈ کارڈ دکھانے پر ترکی کے کلب کے کھلاڑی سے ریفری سے الجھ پڑے اور کھلاڑی نے ریفری کوریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے چلے جانے کا اشارہ کردیا۔
ترکی کے کلب ٹریب زونسپر اور گلیٹیسرے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھے اور میچ سنسی خیز انداز میں آگے بڑھ رہا تھا کہ ریفری نے چند ہی منٹ میں ایک دو نہیں بلکہ ٹریب کے 4 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا جس پر ٹریب کے کھلاڑی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ریفری کو گھیرلیا اور اسی دوران ایک کھلاڑی کے ہاتھ ریفری کا کارڈ لگ گیا اور اس نے اسے کارڈ دکھا کر اشارہ کیا کہ وہ میدان سے باہر چلا جائے لیکن ریفری پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا اور اس نے ریڈ کارڈ دکھا کر ہی دم لیا۔

ff11

میچ جب ٹریب کی شکست پر ختم ہوا تو یہ جنگ میدان سے نکل کر سڑکوں پر پہنچ گئی اور کلب کے سیکڑوں حامی ہاتھوں میں ریڈ کارڈ اٹھائے ریفری کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے جب کہ ریفری کو ریڈ کارڈ دکھانے والا کھلاڑی جب باہر آیا تو اس کے مداحوں نے اس کا ہیرو جیسا استقبال کرتے ہوئے اسے کاندھے پر اٹھا لیا۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …