جمعرات , 4 مارچ 2021

ولادی میر پوتین اور بشارالاسد نے جنگ بندی کے منصوبے پر گفتگو کی

1246263

صدر روس ولادی میر پوتین اور صدر شام بشارالاسد نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شام میں ستائیس فروری کو جنگ بندی کا اعلان کئے جانے کے روس امریکہ منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق معاملات پر گفتگو کی ہے۔

کریملن کی پریس سروس کے مطابق بشارالاسد نے یہ منصوبہ کیا جانا مسئلہ شام کے سیاسی حل کی خاطر ایک اہم قدم قرار دیا اور تصدیق کی کہ حکومت شام جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔

روس اور شام کے سربراہوں نے زور دے کر کہا کہ داعش، جبھہ النصرہ اور اقوام محدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے دہشت گرد گروہ تسلیم کئے گئے دیگر گروپوں کے خلاف اقدامات جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …