جمعرات , 25 فروری 2021

جنرل فیروز آبادی نے الرمادی کی آزادی کی مبارک باد دے دی-

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افوج کے چیف آف اسٹاف نے الرمادی میں عراقی عوام اور فوج کی کامیابی کی مبارک باد دی ہے-اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ ہفتہ وحدت کے مبارک موقع پر عراقی فوج اور رضاکار فورس کی فتح جو رسول اکرم (ص) کے مقدس نام کی برکت سے حاصل ہوئی ہے ، شیعہ و سنی سمیت تمام مسلمانوں کے لئے مستقبل میں مزید کامیابی کی نوید ہے- میجر جنرل فیروز آبادی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلوجہ بھی عراقی فوج کے مکمل محاصرے میں ہے کہا کہ فلوجہ کے مخلص علما، عوام کو مرکزی حکومت سے جوڑنے کے لئے متحدہ ہو جائیں اور امت رسول اللہ (ص) کی مدد کریں- عراقی فوج نے داعش تکفیری گروہ کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پیر کو مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …