بدھ , 3 مارچ 2021

دوہزار سولہ داعش کے خاتمے کا سال ہوگا: عراقی وزیر اعظم

عراق کے وزیر اعظم نے شہر الرمادی کی مکمل آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار سولہ داعش پر فتح کا سال ہوگا-عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراقی قوم اور فوج کے نام صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کی داعش کے قبضے سے مکمل آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار سولہ داعش کی مکمل شکست اور عراق پر قابض دہشت گردوں پر مکمل کامیابی کا سال ہوگا- انھوں نے الرمادی کی آزادی کی کارروائی لمبی ہونے کے سلسلے میں کہا کہ عراقی حکومت کے لئے الرمادی کے عام شہریوں کی جان کی حفاظ نہایت اہم تھی اور یہی وجہ تھی کہ اس شہر کی آزادی میں زیادہ وقت لگا- حیدر العبادی نے موصل کی آزادی کے لئے آپریشن جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم موصل کی آزادی کی طرف بڑھ رہے ہیں تاکہ داعش پر فیصلہ کن کاری ضرب لگا سکیں- اور یہ کامیابی عراقی قوم اور حکومت کے عزم سے حاصل ہوگی- عراقی فوج نے ایک بیان میں داعش کے قبضے سے الرمادی شہر کی مکمل آزادی کا اعلان کیا ہے- تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے بھی الرمادی میں اپنی شکست کا اعتراف کر لیا ہے-

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …