پیر , 1 مارچ 2021

شام: رابطہ مرکز برائے جنگ بندی کا کام شروع، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کے فضائی حملے جاری

1294201

شام کے صوبہ لاذمیہ میں واقع روسی فضائی اڈے "حمیمیم” پر قائم رابطہ مرکز برائے جنگ بندی کو چوبیس گھنٹوں میں دس سے زیادہ مرتبہ رجوع کیا جا چکا ہے۔

اس بارے میں روس کی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوو نے اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق مذکورہ مرکز سے مختلف علاقوں میں موجود قوتیں رجوع کر چکی ہیں، اس سلسلے میں کام جاری ہے۔ میجر جنرل کوناشینکوو کے مطابق مرکز کے عملے میں شامل روسی فوجیوں کو قیام امن کی سرگرمیاں کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔

مزید برآں روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ شام میں روس کے جنگی طیارے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پچھلے دو دنوں میں جنگی طیاروں نے ایک سو ستاسی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

مزید برآں روس کی وزارت خارجہ نے ترکی کی طرف سے شام کے سرحدی علاقوں پر کئے جانے والے میزائل حملوں کے نئے ثبوت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہئے کہ اس معاملے پر توجہ دیں۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …