جمعہ , 26 فروری 2021

بحرینی عوام کا شیخ علی سلمان کی آزادی کا مطالبہ

عوامی حمایت یافتہ بحرینی گروہوں نے شیخ علی سلمان کی آزادی پر تاکید کی ہے-العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سیاسی و دینی شخصیتوں نے مغربی منامہ میں بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں اس ملک کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے مخالفین کے رہنما شیخ سلمان کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے- اس تقریب کے شرکا نے بحرین میں آزادی و ڈیموکریسی کو مضبوط بنانے کے لئے سیاسی گروہوں کی جانب سے بھرپور اقدام انجام دینے کی ضرورت پر تاکید کی- جمعیت اسلامی الوفاق کے نائب سربراہ خلیل المرزوق نے اس تقریب میں تاکید کے ساتھ کہا کہ بحرین کا مسئلہ ایک ہزار افراد کی گرفتاری سے حل نہیں ہوگا- اس تقریرب میں مخالف گروہوں کے نمائندے رضی الموسوی نے کہا کہ یہ بحران، مخالف گروہوں پر الزام ، تفرقہ بازی اور نفرت پھیلانے سے حل نہیں ہوگا بلکہ اسے گفتگو سے حل کرنا چاہئے-

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …