بدھ , 3 مارچ 2021

امریکی مسلمانوں کا ڈونالڈ ٹرمپ کے اسلام مخالف بیان کے خلاف رد عمل

امریکی مسلمانوں نے ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے اسلام مخالف بیان کے ردعمل میں ان کے انتخابی مہم کے دفاتر کے سامنے اجتماع کیا اور نماز ادا کی۔نیویارک کے منہٹن علاقے میں نماز کے اس اجتماع میں تقریبا میں دو سو مسلمانوں نے حصہ لیا -اس اجتماع میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ریپبلیکن پارٹی کا انتخابی امیدوار فاشسٹ اور نسل پرست ہے -ان بینروں اور پلے کارڈز پر یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو مسلمانوں سے منسوب نہیں کرنا چاہئے -واضح رہے کہ ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ابھی حال ہی میں اسلامو فوبیا کی اپنی پالیسی کے تحت کہا تھا کہ مسلمانوں کو امریکا میں داخل نہیں ہونے دینا چاہئے۔ڈونالڈ ٹرمپ کے اس متنازعہ بیان کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …