جمعہ , 18 اکتوبر 2019

ایران کا امریکی شہریوں کی ایران آمد پر پابندی لگانے کا اعلان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 ممالک کے مسلمانوں پر امریکہ میں آنے پر پابندی لگانے کے فیصلے کے بعد ایران نے بھی امریکا پر واضح کردیا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کے جواب میں ایران بھی امریکی سیاحوں کے ایران آنے پر پابندی عائد کردے گا ۔ ایران کے وزیر خا رجہ نے کہا ہے کہ ہم امریکی عوام کی عزت کرتے ہیں تاہم امریکہ کی جانب سے ایرانی شہریوں پر پابندی اٹھائے جانے تک ایران بھی جوابی کارروائی جاری رکھے گا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ”رائیٹرز “ کے مطابق ایران نے کہا ہے واشنگٹن کی جانب سے ایران اور دیگر چھ ممالک پر پابندی کے جوا ب میں امریکی شہریوں کے ایران میں داخلے پر پابندی لگائی جائے گی ۔
ایران کے وزیر خا رجہ نے کہا ہے کہ ہم امریکی عوام کی عزت کرتے ہیں ،ایران امریکی عوام اور امریکی حکومت کی مخالفانہ پالیسیوں میں فرق کرتا ہے لیکن جب تک امریکہ کی جانب سے ایرانی شہریوں پر پابندی اٹھائی نہیں جاتی تب تک ایران بھی جوابی کارروائی جاری رکھے گا ۔

یہ بھی دیکھیں

شامی فوج رقہ میں پہنچ گئی

دمشق: شامی فوج شام کے صوبہ الرقہ میں پہنچ گئی ہے ۔ شامی فوج شام …