ہفتہ , 6 مارچ 2021

شام میں اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل پہاڑی جبل النوبہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لی گئی

شامی فوج نے ملک کے شمال مغربی شہر لاذقیہ کے مضافات میں اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل پہاڑی جبل النوبہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے ۔
شامی فوج نے اس اہم اور اسٹریٹیجک پہاڑی کو آزاد کرانے کے بعد دہشت گردوں کو وہاں سے پیچھے دھکیل دیا ہے- شام کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے – رپورٹوں کے مطابق شام کی فوج نے جب الاحمر کی پہاڑیوں پر بھی شدید گولہ باری کرکے جبل الاکراد اور سلمی نامی دیہات کی جانب اپنی پیشقدمی کا راستہ ہموار کردیا ہے – شامی فوج نے تل جبین ، تل مصیبین اور شویحلہ نامی دیہاتوں میں بھی جبہ النصرہ کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد منجملہ جبہ النصرہ کا ایک کمانڈر ابوالمثنی المدنی ہلاک ہوگیا – ادھر مشرقی حلب میں بھی شامی فوج نے رسم الکعبہ کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر زبردست حملہ کیا جس میں داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے – اس درمیان حمص سے بھی خبر ہے کہ شامی فوج نے اس علاقے میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان کے سیاسی وفد کا دورہ ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان کا ایک سیاسی وفد …