جمعرات , 4 مارچ 2021

امریکہ کے خلاف جوابی اقدام کیا جائے گا: لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا کو اپنے ایران مخالف اقدام کے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران ایران کے خلاف امریکی کانگریس کینئے قانون کے بارے میں کہا کہ امریکا کواس کے اقدام کا جواب دیا جائے گا – انہوں نے کہاکہ امریکی حکام سفارتی میدان میں بری طرح دفاعی حالت میں چلے گئے ہیں اور اس صورتحال سے باہر نکلنے کے لئے وہ بچگانہ حرکتیں کررہے ہیں -پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ امریکی کانگریس نیاسلامی جمہوریہ ایران کے اثاثوں کے بارے میں جو فیصلے کئے ہیں وہ ماضی سے مربوط ہیں انہوں نے کہا کہ جو کام امریکی انجام دے رہے ہیں وہ ظالمانہ ہیں اور وہ ایران کے اثاثوں کی جو غلط اور بیہودہ بہانوں سے چوری کررہے ہیں اسے برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہر حال میں اس کا جواب دیا جائے گا –

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …