جمعرات , 16 اگست 2018

سعودی دارالحکومت پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک )یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یمنی فوج نے سعودی دارالحکومت ریاض کے نزدیک المزاحمیہ آرمی بیس پر ایک میزائل حملہ کیا ہے جس سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہے۔اس حملے کے بعد ریاض کے بعض شہریوں نے ٹویٹ کیا کہ ہم نے خوفناک دھماکے کی آواز سنی تھی۔
میزائل حملے کے بعد یمنی فوج نے ایک بیان میں کہا: یمن کے خلاف سعودی و امریکی حملوں اور ملت یمن کے قتل عام کا ہم بھرپور جواب دیں گے۔ ہم قوم کے نمائندے ہیں اور پوری توانائی کے ساتھ اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا: ہم پہلی بار یہ اعلان کررہے ہیں کہ یمنی فوج نے سعودی دارلحکومت میں ایک فوجی اڈے کو اپنے بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔ اس ترقی پر ہم خدا کے شکرگزار ہیں۔ اب اس کے بعد سعودی دارالحکومت ہمارے نشانے پر ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

نیوزی لینڈ: غیرملکی شہری جائیداد نہیں خرید سکیں گے، پارلیمنٹ میں قانون منظور

کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں غیرملکی شہریوں پر گھر خریدنے پر پابندی عائد کر ...

ایک تبصرہ

  1. بہت شاندار، جزاک اللہ