منگل , 2 مارچ 2021

حاملہ خاتون ڈکیتی کے دوران ہلاک، بچے کو بچالیا گیا

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں گزشتہ رات ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے دوران ہلاک ہونے والی خاتون کے بچے کو بچالیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ منگل کی رات عثمان اور ان کی 35 سالہ بیوی آمنہ گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں بندوق کی نوک پر روک لیا۔

پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں نے خاتون پر پستول تان دی اور عثمان سے سامان طلب کیا۔ اس کے فوری بعد موٹر سائیکل سوار حاملہ خاتون کو گولی مارکر فرار ہوگئے۔

9 ماہ کی حاملہ آمنہ کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم بچ نہ سکیں۔

تاہم آج ریس کورس تھانے کے اہلکار احمد عثمان نے ڈان کو بتایا کہ ڈاکٹر بچے کو بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …