اتوار , 18 اگست 2019

ہم پاکستانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ترکی اور امریکہ کا اظہار تعزیت

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک صدر طیب اردگان نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیر کی شام بم دھماکہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے بیرون ملک سب سے پہلے ترک صدر نے صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے اس واقعہ کے خلاف پاکستان کے عوام بالخصوص پنجاب سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں صدر اردگان نے کہا ہے کہ افسردہ لاہور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ترک صدر نے غمزدہ خاندانوں سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے مظاہرین اور پولیس کو نشانہ بنایا۔
دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ خطے کی سکیورٹی کیلئے پرعزم ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پرامن مظاہرین پر بزدلانہ حملہ کیا گیا۔ متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل مسجد اقصیٰ کا اسلامی تشخص ختم کرنا چاہتا ہے:ھنیہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے …