جمعہ , 19 جولائی 2019

اخوان المسلموں نے ہتھیار اٹھائے تو دہشتگرد قرار دوں گا،طیب اردگان

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے میں مصر کی جمہوریت پسند اسلامی تنظیم اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیتا،اخوان ایک نظریاتی جماعت ہےاگراخوان المسلمون اسلحہ اٹھائے تو دہشت گرد قرار دوں گا۔ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے تمام خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ ترکی خلیجی ممالک کے تعاون کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔
ترک صدر نے العربیہ چینل کے فلیگ شپ پروگرام ترکی الدخیل کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیتے کیونکہ اخوان ایک نظریاتی جماعت ہے، تاہم اگر اخوان المسلمون اسلحہ اٹھائے گی تو اس کے ساتھ ایک دہشت گرد تنظیم کے دور طور پر نمٹا جائے گا۔
شام کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ الرقہ شہر داعش کا گڑھ ہے۔ داعش کے خلاف عالمی اتحاد ہونے کی بدولت ہمیں اپنے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔ داعش کی سرکوبی کے لیے انہوں نے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی بات کی ہے۔ اگر ہم الرقہ کو داعش سے پاک کرلیں تو شام کے عرب باشندوں کی واپس ان کے گھروں میں بھیجنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ اس وقت ہم خطے میں استحکام کے حوالے سے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ …