پیر , 28 ستمبر 2020

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

Indonesia

 

امریکی ارضیاتی سروے (یو ایس ایس جی) کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی ساحل پر 7.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔فوری طوری پر کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔پڈانگ میں چند سیکنڈز تک شدید زلزلہ محسوس کیا گیا اورلوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔امریکی ارضیاتی سروے کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر 49 منٹ (12:49 GMT) پر آیا۔یو ایس ایس جی کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز جنوب مغرب میں 805 کلومیٹر دور پاڈانگ شہر میں تھا اور اس کی گہرائی 24 کلومیٹر تھی۔
انڈونیشیا میں حکام نے مغربی سماٹرا، شمالی سماٹرا اور آچے میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔آسٹریلیا نے بھی پرتھ سمیت کوکوس جزیرے اور کرسمس جزیرے میں سونامی کی انتباہ جاری کیا ہے۔آسٹریلیا کے بیورو آگ میٹرولوجی کا کہنا ہے کہ جزائر سے لوگوں کے انخلا کی ضرورت نہیں ہے تاہم اس نے لوگوں ’پانی سے دور رہنے‘ کی ہدایت کی ہے کیونکہ خطرناک لہروں کا خطرہ ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے کہاہے کہ زلزلے کا مرکز انڈونیشیا کے جنوب مغرب میں آٹھ سو آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری اپنے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے ۔ تاہم تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ حکام نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذکردی ہے اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات نے سونامی کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے وارننگ جاری کر دی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی فضائی حدود سےاسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز بحرین پہنچی

مناما:سعودی فضائی حدود کواستعمال کرتے ہوئےاسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل پرواز بحرین پہنچ گئی۔ …