پیر , 26 اگست 2019

افغانستان: صوبہ ہلمند کے شہر موسی کلا کا محاصرہ جاری

Afghanistan_Afghan_army_soldiers_07092008_news_001

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبہ ہلمند کے شہر موسی کلا کا محاصرہ جاری ہے۔ طالبان گروہ اس شہر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق افغان فوج نے شہر موسی کلا کا محاصرہ توڑنے کےلئے طالبان کے خلاف وسیع کاروائيوں کا آغاز کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کی قومی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج نے شہر موسی کلا کے اطراف میں طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف وسیع حملوں کا آغاز کردیا ہے اور یہ کوشش کررہی ہیں کہ اس شہر پر طالبان کا قبضہ نہ ہو۔ موسی کلا کے گورنر نے شہر کو طالبان کے قبضے سے بچانے کے لئے امدادی فوجی بھیجے جانے کی مانگ کی ہے۔ طالبان نے صوبہ ہلمند کے شہر نوزاد پر قبضہ کرنے کے بعد موسی کلا کی طرف پیش قدمی شروع کردی تھی۔ کہا جارہا ہے کہ افغانستان کی فوج بیرونی فوجیوں کی مدد سے موسی کلا کے اطراف طالبان کے ٹھکانوں پر حملے کررہی ہے۔ دو ماہ قبل طالبان نے افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا لیکن افغان سیکورٹی فورسز نے کچھ دنوں بعد ان علاقوں کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان: پولیس اہلکار نے اپنے سات ساتھیوں کو مار کر طالبان میں شمولیت اختیار کرلی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی سات ساتھیوں کو فائرنگ کر کے …