اتوار , 19 مئی 2019

سعودی عرب نے یمن پر تقریبا ایک لاکھ چالیس ہزار کلسٹر بم برسائے

640x392_45708_145460

سعودی عرب نے یمن پر تقریبا ایک لاکھ چالیس ہزار کلسٹر بم برسائے
صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں ایک مطالعاتی مرکز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں جارح افواج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں کئی علاقوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنایا اور فج عطان کے علاقے کے لوگوں کے خلاف بھی نائٹرون بم استعمال کیے۔ اس مرکز نے مزید کہا کہ جارح افواج یمن میں امریکہ اور برطانیہ کے بنائے ہوئے ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہی ہیں جس میں رہائشی مکانات، پبلک مقامات، طبی مراکز اور کھیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

12 رمضان المبارک حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر انجیل نازل ہونے کا دن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے جو 4 آسمانی …