ہفتہ , 15 اگست 2020

شمالی کوریا نے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود سمندر میں میزائل داغ دیئے

150520-north-korea-missile-mn-0425_28ded7a1974557a933eac4a4a6bc5fe8.nbcnews-ux-2880-1000

سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہشمالی کوریا نے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 6 میزائل داغے گئے تاہم میزائلوں کا نہ تو کوئی خاص ہدف تھا اور نہ ہی اس سے کوئی خطرہ لاحق ہے۔
عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر عائد پابندیوں کے نفاذ کے چند گھنٹے بعد ہی سمندر میں میزائل داغے جو بظاہر پابندیوں کا ردعمل معلوم ہوتا ہے۔ پابندیوں کے تحت شمالی کوریا سے باہر جانے یا آنے والے کسی بھی جہاز یا کشتی کی جانچ کی جائےگی جب کہ اس کے ساتھ 16 افراد اور 12 مختلف تنظیموں کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گيا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جلال آباد میں جیل پر داعش کے حملے میں کم سے کم 22 افراد ہلاک

جلال آباد: افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں جیل پر داعش کے حملے میں …