اتوار , 7 مارچ 2021

‘آف لائن بائیومیٹرک ووٹنگ ممکن ہے’

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین عثمان مبین کا کہنا ہے کہ آف لائن بائیومیٹرک ووٹنگ ممکن ہے۔

الیکشن اصلاحات کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس، جس کی صدارت سائینس اور ٹیکنالونی کے وزیر زائد حامد کررہے تھے، کو عثمان مبین نے بتایا کہ آف لائن سسٹم کے تحت ووٹروں کی تصدیق ممکن ہے لیکن مشین میں موجود ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ایک اہم ہارڈ ویئر سیکیورٹی نظام کی ضرورت ہوگی۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے زاہد حامد کا کہنا تھا کہ ہر پولنگ اسٹیشن کے ووٹروں کا ڈیٹا علیحدہ مشینوں میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

انھوں ںے کہا کہ وزیر مملکت، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے حکام اور الیکشن کمیشن نے بھی ہارڈ وئیر سیکیورٹی سسٹم کی تجویز دی ہے۔

زاہد حامد کا کہنا تھا کہ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ سیکیورٹی سسٹم کی تعمیر کے حوالے سے کتنا مطلوبہ فنڈ اور وقت درکار ہوگا۔

وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کی ہدایات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسے اپنے ضابطہ اخلاق (قانون) کا حصہ بنالیا ہے۔

انھوں نے کام کے جلد مکمل ہونے کی اُمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب کمیٹی جامع انتخابی قوانین اور قواعد کا حتمی جائزہ لینا شروع کردے گی۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …