جمعہ , 15 نومبر 2019

نیویارک، برطانوی لڑکا لڑکی کے پاسپورٹ پر جرمنی پہنچ گیا

passport_620_1997430a

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)جوش ریڈ نامی 21 سالہ برطانوی شہری لندن سے جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ پہنچا تو جرمنی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے کسی اور کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کے جرم میں پکڑ لیا۔ یہ پاسپورٹ کسی اور کا نہیں بلکہ اس کی گرل فرینڈ کا تھا، جلد بازی میں وہ اپنے بجائے اپنی دوست کا پاسپورٹ اٹھالایا تھا۔ اس سے زیادہ جلدی میں لندن ایئرپورٹ پر موجود امیگریشن عملہ تھا جس نے کسی بھی جگہ اس کا پاسپورٹ دیکھنے کے بجائے اسے بورڈنگ کارڈ کی بنیاد پر سفر کی اجازت دے دی۔جرمن حکام نے جوش کو اس کا پاسپورٹ نہ ہونے پر یورپی یونین کے قوانین کے تحت صرف کا اس کا ڈرائیونگ لائسنس دکھاکر جانے دیا ۔ جوش نے باہر آنے کے بعد سب سے پہلے اپنی دوست کو فون کیا جس نے کورئیر کے ذریعہ اسے اس کا پاسپورٹ بھجوادیا لیکن اس واقعے سے ایک بات تو ثابت ہوگئی کہ ایسے کام صرف ہمارے ملک میں ہی نہیں ہوتے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا میں اپنی طرز کا منفرد ہیرا دریافت

دنیا میں پہلی بار ایسا ہیرا دریافت کیا گیا ہے جس کے اندر ایک ہیرا …