اتوار , 21 جولائی 2019

تارکین وطن کا بحران یورپ کا خود پیدا کردہ ہے،اقوام متحدہ

1888338

جینوا (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیں کا کہنا ہے کہ تارکین وطن سے متعلق یورپ کا بحران اس کا خود پیدا کردہ ہے کیونکہ یہ ممالک اپنی سرحدیں بند کرتے جارہے ہیں اور جو معاہدہ انھوں نے خود کیا تھا اس کی پابندی نہیں کی ہے۔ادارہ کے ایک ترجمان ایندریج مہیدسک نے کہا کہ گذشتہ برس یورپی ممالک نے 66 ہزار پناہ گزینوں کو یونان سے دوسری جگہ بسانے کا وعدہ کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ لیکن صرف 1800 سو مقامات انھیں مہیا کیے گئے جس میں سے اب تک صرف 325 افراد ہی دوبارہ از سر نو آباد ہو پائے ہیں۔یونان کی سرحد پر بھیڑ کی وجہ سے خوراک ،رہائش، طبی سہولیات، پانی اور رفع حاجت کی سہولتوں کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون کو مار گرایا: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز …