منگل , 21 مئی 2019

ترک صدر یکم مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان یکم مارچ کو پاکستان آئیں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردگان اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکاء سے خطاب کریں گے اور شریک لیڈروں سے مذاکرات کریں گے، مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الااقوامی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ سربراہی اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا اور رکن ریاستوں کی اکثریت اس میں شرکت کی تصدیق کر چکی ہے، ای سی او کی بنیاد 1985 میں ایران، ترکی اور پاکستان نے رکھی تھی اور اب آذربائیجان، ترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغیزستان، قازقستان اور افغانستان بھی اس کے رکن ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نے ہی تہذیبوں کے درمیان گفتگو کا نظریہ متعارف کرایا، صدر ڈاکٹر روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہذیبوں …