پیر , 20 مئی 2019

ترک افواج شامی علاقے میں 90 کلومیٹر تک داخل ہوچکی ہے:النور چیفیک

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترک صدر رجب طیب اردگان کےمشیر النور چیفیک نےایک پریس کانفرنس کےدوران اعلان کیا ہے کہ ترک افواج شامی سرحد کوپار کرتے ہوئے 90 کلومیٹر تک داخل ہوچکی ہے اورداعش کےخلاف کامیابی سےاپنی پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چیفیک کامزید کہنا تھا کہ ترک افواج نےاپنے ارد گرد تمام علاقوں کاکنٹرول سنبھال لیا ہے۔
واضح رہےکہ ترکی نےشام میں داعش کے خلاف ’’فرات شیلڈ‘‘ نامی فوجی آپریشن شروع کیا تھا اوراس آپریشن کےتحت ترکی نےداعش کےزیر قبضہ ’’الباب‘‘ نامی شہر کاکنٹرول سنبھال لیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عراق میں امن کی صورتحال اکثر عرب ممالک سے بہتر ہے: عراق

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کی پارلیمنٹ نے بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے باشندوں کو …