پیر , 20 مئی 2019

اسلام آباد:حسن روحانی اور اردوغان کی ایکو اجلاس کے ضمن میں باہمی ملاقات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج اسلام آباد میں ایکو اجلاس کے ضمن میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔علاقائی تعاون تنظیم ایکو کا 13 واں اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 8 ممالک کے سربراہان مملکت واعلیٰ حکام شریک ہیں ۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے ای سی او اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 ویں صدی ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت کی صدی ہے اورمستقبل میں مواصلاتی روابط سے یورپ اورایشیا منسلک ہوں گے۔ ای سی اواجلاس سے تنظیم کے طویل المدتی پروگرام پرعملدرآمد میں مدد ملے گی۔ اس اجلاس کے ضمن میں ایران اور ترکی کے صدور نے باہمی تعلقات کے فروغ ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عراق میں امن کی صورتحال اکثر عرب ممالک سے بہتر ہے: عراق

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کی پارلیمنٹ نے بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے باشندوں کو …