پیر , 1 مارچ 2021

کویت میں وحدت اسلامی اور بیداری امت کے عنوان سے محفل جشن کا انعقاد+ تصاویر

’وحدت اسلامی اور بیداری امت‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اس جشن میں شرکاء نے لبیک یا رسول اللہ لبیک یا حبیب اللہ کے فلک شگاف نعرے لگا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کے ساتھ تجدید عہدہ کیا۔

کویت میں مقیم ہند و پاک کے مسلمان جوانوں نے یوم میلاد خاتم النببین صلی اللہ علیہ و آلہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا جس میں شیعہ سنی حضرات نے شرکت کی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق دینی انجمن ’’پیروان ولایت کویت‘‘ کی جانب سے یہ پروگرام شب میلاد سرکار دوعالم(ص) حسینیہ علویہ القلاف واقع میدان حولی میں منعقد کیا گیا جس میں ہندوسان و پاکستان سے تعلق رکھنے والے شیعہ سنی مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

’’وحدت اسلامی اور بیداری امت‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اس جشن میں شرکاء نے لبیک یا رسول اللہ لبیک یا حبیب اللہ کے فلک شگاف نعرے لگا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کے ساتھ تجدید عہدہ کیا۔

محفل جشن میں ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا فرمان وحدت بھی پڑھ کر سنایا گیا اور اہل سنت و اہل تشیع کے متعدد نعت خواں حضرات نے  بارگاہ رسالتمآب میں  گلہائے عقیدت پیش کئے۔

اس محفل پرنور میں خصوصی کلام وحدت دستہ ولایت  کے برادران نے پیش کیا ۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین سید جواد نقوی کے شاگرد و مبلغ اسلام جناب آغا سید عارف علی رضوی نے امت مسلمہ کی مشکلات اور انکے راہ حل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا راہ حل وحدت و اتحاد اور بیداری و شعور امت مسملہ  میں  مضمر ہے۔

انہوں نے وحدت اسلامی  کے حقیقی معنی و مطالب کو بیان کرتے ہوئے ان معیارات پر روشنی ڈالی جن معیارات پر چلتے ہوئے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے اور اس میں سب سے پہلا معیار رسول اکرام صلی اللہ علیہ و آلہ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونا ہے۔

آخر میں محفل کے شرکاء میں بانی جامعہ عروۃ الوثقیٰ مولانا سید جواد نقوی صاحب کے درس وحدت اسلامی پر منبی کتابچہ بھی تقسیم کیا گیا۔

as7

AS8

[/tie_full_img

[tie_full_img]

as9

[/tie_full_im] [tie_full_img]

as10

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …